اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں۔ تمام طبقہ فکر کو اس رویے کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے پچہتر فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔
پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سوࣿ ہیں۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔ https://t.co/azhTMgwstA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 28, 2019
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے صحابہ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا۔