جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

چیسٹرلی اسٹریٹ (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں ساؤتھ افریقہ نے سری لنکا کو با آسانی ہرا دیا۔ لنکن ٹائیگر کی ٹیم میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

پروٹیز کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی طرف اننگز کا آغاز ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم پانچویں اوور کی پانچویں گیند پر ڈی کوک مالینگا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 15 سکور کی باری کھیلی۔

ہاشم آملہ اور کپتان ڈوپلیسی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈز کے چاروں اطراف شارٹس کھیلےاور نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ دونوں کے درمیان 170 رنز کی شراکت داری بنی۔ اس پارٹنر شپ میں فاف ڈوپلیسی نے 92 جبکہ اوپنر نے 65 رنز کی باری کھیلی۔

پروٹیز نے ہدف 204 رنز کا ہدف 38 اوورز کی دوسری گیند پر پورا کیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے 92 اور اوپنر ہاشم آملہ نے 78 رنز کی باری کھیلی۔ سری لنکن باؤلنگ اٹیک ناکام رہا صرف مالینگا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

سری لنکا کی اننگز

اس سے قبل پروٹیز ٹیم کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان کروراتنے اور کوشل پریرا نے کیا، لنکن ٹائیگر کو پہلا نقصان کپتان کی شکل میں اٹھانا پڑا جب کروراتنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ربادا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، فاف ڈوپلیسی نے ان کا کیچ پکڑا۔

دوسری وکٹ کے لیے کوشل پریرا اور فرنینڈو نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے 67 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جسے حریف باؤلر پیٹریس نے ختم کیا۔ فرنینڈو 29 بالز پر 30 رنز بنا کر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔ 5 سکور کے اضافے کے بعد اوپنر کوشل پریرا بھی پویلین لوٹ گئے، اس بار پیٹریس نے بیٹسمین کو بولڈ کیا۔

100 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کو چوتھا نقصان اُٹھانا پڑا، میتھیوز مورس کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے انہوں نے 11 سکور کی باری کھیلی۔ 11 رنز اضافے کے بعد مینڈس بھی پیٹریس کی گیند پر ہمت ہار گئے اور مورس کو کیچ دیدیا۔ انہوں نے 23 سکور کی باری کھیلی۔ ڈی سلوا 24 سکور بنا کر چلتے بنے۔ بیٹسمین کو ڈومینی نے بولڈ کیا۔

جیون مینڈس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم وہ بھی 46 بالز پر 18 رنز بنا سکے اور مورس کا نشانہ بن گئے۔ تھسارا پریرا کی مزاحمت 21 رنز پر دم توڑ گئی اور پھلواکیو کی گیند پر ربادا کو کیچ پکڑا بیٹھے۔ اوڈانا 17 سکور پر ربادا کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ مالینگا کو 4 رنز پر مورس نے چلتا کیا۔

سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 203 رنز بنا سکی۔ پیٹریس اور مورس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3.3 شکار کیے۔ ربادا کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں