امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا ساتواں دور قطر میں شروع

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ریاست قطر میں امریکا اور افغان طالبان میں‌ مذاکرات کا آغاز ہوگیا، یہ فریقین میں مذاکرات کا ساتواں دور ہے۔

تفصیلات کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان نے امن مذاکرات کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی نمائندگی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں جبکہ طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی کے سپرد ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مذاکراتی عمل شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ دونوں کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا، اس موقع پر انھوں نے پہلی ستمبر تک امن ڈیل کی امید ظاہر کی تھی۔

 امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا ہم غیرملکی فوج نکالنے کو تیار ہیں، امید ہے طالبان سے یکم ستمبر تک افغان امن سمجھوتا طے  ہوجائے گا۔

فریقین میں‌ مذاکرات ایسے وقت میں شروع ہوئے ہیں، جب کابل میں ایک بڑا حملہ ہوا ہے۔

حملے میں کابل حکومت کی حامی ملیشیا کے 26 ارکان جاں بحق ہوئے۔ حملے کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ میں 6 مذاکراتی دور ہوچکے ہیں لیکن زیر بحث نکات پر حمتی آمادگی میں ناکامی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں