کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی

لارڈز (ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا۔

لارڈزکے تاریخی میدان پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 244 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان ولیمسن 40 اور  راس ٹیلر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گپٹل20،نکولس 8،لیتھم 14، گرینڈ ہوم صفر،جمی نیشن 9، سوڈھی 5، فرگوسن صفر اور سینٹنر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بہرینڈڈورف نے 2، کمنس، اسمتھ اور لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے،  کینگروز کی آدھی ٹیم صرف 92 پر لوٹ گئی تاہم عثمان خواجہ ایک جانب ڈٹ کر کھڑے رہے اور ایلکس کیرے کے ساتھ مل کر 107 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

عثمان خواجہ 88 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کیرے نے 71 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 16، فنچ 8،اسمتھ 5، میکسویل صفر، اسٹونیس21 ، کمنس 23  اور بہرینڈڈورف صفر پر  پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، فرگوسن اور جمی نیشن نے 2،2 جب کہ ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بولٹ نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں