13

افغانستان: قندھار میں طالبان کے حملوں 23 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 70 طالبان مارے گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے خودکش حملوں میں عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 31 افراد زخمی ہوگئے جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان ضلعی سربراہوں اور اہم کمانڈروں سمیت 70 طالبان مارے گئے۔

افغان صوبے قندھار میں طالبان کے حملے میں 19 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 11 افغان پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کے 8 ملازم شامل ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 25 طالبان حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغانستان کے صوبے بلخ میں سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات کارروائی کی جس میں طالبان کے شیڈو گورنرز، ضلعی سربراہوں اور اہم کمانڈروں سمیت 45 طالبان ہلاک ہوئے۔

صوبہ قندھار میں طالبان کے حملے میں الیکشن کمیشن کے آٹھ ملازمین سمیت 19 شہری شہید اور 27 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 25 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔

قندھار پولیس چیف کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے رات گئے ضلع معروف کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، حملے میں چار خودکش بمباروں نے بارود سے بھری ہوئی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

کمپاؤنڈ میں الیکشن کمیشن کے ملازمین ووٹرز رجسٹریشن کے لیے موجود تھے، شہید ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی اور ناقابل معافی قرار دیا ہے۔

افغانستان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان کے مطابق افغان سیکیورٹی کی جوابی کارروائی میں 45 سے زائد طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی کارروائی میں طالبان کے تین شیڈو گورنر، 11 ضلعی سربراہوں اور اہم کمانڈروں سمیت 45 طالبان ہلاک ہوئے

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1145238089507442688?s=19

دھماکے کے نتیجے میں شہدا اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی اور ناقابل معافی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ادھر افغانستان کے صوبے فرح میں طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

فرح کے کونسل ممبر شاہ محمود کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حملے میں 4 افغان سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہی طالبان کی جانب سے بالا بلک ڈسٹرکٹ میں آرمی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افغان فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات جاری ہیں دوسری جانب افغان طالبان نے عام لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں