15

پاکستان کی کابل دھماکوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے آج صبح کابل میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کی سخت مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی اور اس کے عزائم کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے حملوں کا مقصد افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں