یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کے وزیر برائے امور القدس فادی الخدمی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری ایک چھاپے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے جو اسرائیل کی پولیس نے ان کی رہائش گاہ پہ مارا تھا۔
عالمی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی پولیس نے چھاپے کے دوران نہ صرف گھر کی تلاشی لی بلکہ فسلطینی وزیر کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح فادی الخدمی کے گھر پہ چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی وزیر کی گرفتاری نے علاقے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے اور تناﺅ بڑھ گیا ہے۔