سری نگر (کے ایم ایس/ ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی پولیس کے اہلکار شفیع میر نے ڈیوٹی کے دوران خود کو سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔
خود کشی کا واقعہ پولیس لائن ضلع بڈگام میں پیش آیا، کانسٹیبل شفیع محمد ضلع کلگام کے علاقے سدورا کا رہائشی تھا۔ پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ضلعی پولیس چیف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تاحال خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کی کوئی اطلاع ہے۔
گزشتہ روز بھی ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی دستے 19 انفنٹری بریج کے بیس میں تعینات لائس نائیک ہیمنت کمار پانڈے نے بھی سرکاری رائفل سے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،
اس واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جنوری2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروں کی تعداد 420 سے زائد ہو گئی ہے۔