17

اسرائیل کا شام کے تحقیقی مراکز پر میزائل حملہ، 16 شہری شہید، 21 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے شام کے تحقیقی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں بچے سمیت 16 افراد شہید جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق اور شامی صوبے حمص میں اسرائیلی فورسز نے تحقیقی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملے کیے۔ اسرائیلی فورسز کی فضائی بمباری سے 16 شہری شہید جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو دمشق اور معمولی زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میزائل حملے میں شہید ہونے والے افراد میں ایک ماہ کی بچی بھی شامل ہے جبکہ حملے میں کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ رات گئے کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں