19

روسی ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے 14 اہلکار ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو) رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ آبدوز کو اس وقت آگ لگی جب وہ روسی سمندری حدود میں کچھ تجربات کر رہی تھی، عملے کی قربانیوں کے باعث آگ بجھا دی گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز اس وقت روس کے شمالی فلیٹ کے بیس سیورو مارسک میں موجود ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2000 میں روسی ایٹمی آبدوز کرسک کو بیرنٹس کے سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث عملے کے تمام 118افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں