راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر مثبت انداز سے گامزن ہے، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 222ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک، علاقائی، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
CCC at GHQ. Geo Strategic, regional and national security environment including India, Afghanistan, Iran, ongoing internal security operations and actions against proscribed organisations discussed. (1 of 2). pic.twitter.com/2Mjy91neA4
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 3, 2019
کانفرنس میں بھارت، افغانستان، ایران سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور جبکہ سیکیورٹی آپریشنز، کالعدم تنظیموں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بھی زیر غور آئیں۔
Forum apprised about difficult but extremely essential long term beneficial measures taken by govt for improving & strengthening national eco.“Pakistan is on positive trajectory of peace & dev and shall carry forward the same towards enduring peace & prosperity”, COAS.(2 of2). pic.twitter.com/MtFY7N7wak
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 3, 2019
آرمی چیف نےشرکاء کو اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے مشکل مگر ضروری معاشی اقدامات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ 28 جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ملکی معیشت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اہم مسئلے پر روشنی بھی ڈالی تھی۔
آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا اب وقت قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت پربات چیت ضروری ہے، ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں ہے، ہم سب کو مل کر ملک کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے۔