کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع تربت بازار میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے مین بازار بسم اللہ چوک پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تربت کے مین بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی و ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
چوکی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔