میکسکو (نیوز ڈیسک) دنیا کی ہر ثقافت کے کچھ خاص رسوم و رواج ہوتے ہیں جن کے متعلق مختلف عقیدے معاشرے میں قائم کیے جاتے ہیں اس طرح میکسکو کے ایک قصبے میں بھی ایک عجیب رسم ہے۔
میکسکو کے ایک قصبے میں میئر بننے والے افراد کو ایک منفرد رسم نبھانی پڑتی ہے کیونکہ مقامی افراد کے عقیدے کے مطابق اس سے خوشحالی آتی ہے۔
ماہی گیروں کے اس قصبے میں مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی قسمت چمکانے کے لیے قصبے کے میئر کی شادی مگرمچھ سے کروائی جاتی ہے۔
باضابطہ طور پر منعقد کی جانے والی اس شادی کی تقریب میں قصبے کے تقریباً سب ہی افراد شریک ہوتے ہیں۔
اس موقع پر ڈھول اور بینڈ بجاتے ہوئے خوشی سے سرشار مقامی افراد میئر اور مگر مچھ کے ہمراہ قصبے کے بازاروں کا چکر لگاتے ہیں۔
میئر اور مگر مچھ یعنی دلہے دلہن کی سج دھج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور مگر مچھ کو اس موقع پر دلہنوں کا روایتی سفید لباس زیب تن کرایا جاتا ہے۔ میکسکو میں یہ رسم گزشتہ 200 سالوں سے نبھائی جارہی ہے۔