ریاض (ڈیلی اردو) یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان اور ابہا ائیر پورٹس پر کچھ دیر قبل ڈرون حملے کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اور کچھ دیر بعد ابہا ائیر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/SputnikInt/status/1146865778815307782?s=19
حوثیوں سے منسلک المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق حوثیوں کے “کاسف 2” نامی ڈرون طیارے نے جازان ائیرپورٹ پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسلحہ اور گولہ باردو کو نقصان پہنچا۔ المسیرہ نے دعوی کیا ہے کہ دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان جازان فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گئے۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1146862950591979520?s=19
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں ائیر پورٹ پر فضائی ٹریفک رُک گئی۔
#UPDATE: Notable number of commercial airliners destined for both Abha and Jizan Airports in southern Saudi Arabia are either in holding patterns or actually diverting away from the airports that are under attack . No takeoffs or landings at either airports. pic.twitter.com/33bt11c9zf
— ELINT News (@ELINTNews) July 4, 2019
تاہم عرب اتحادی افواج کی طرف سے ڈرون طیارے کے ائیر پورٹ کو ہدف بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان جازان ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔
عاجل | وسائل إعلام سعودية: مقتل 3 جنود سعوديين في اشتباكات مع #الحوثيين بالحد الجنوبي
— الجزيرة – عاجل (@AJABreaking) July 4, 2019
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق خوثیوں اور سعودی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنوبی بارڈر کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں سعودی عرب کے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے