12

ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی، ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات ہوئی، میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دورانِ ملاقات لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حکومت، سیکیورٹی فورسز لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کررہی ہیں جبکہ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے خصوصی سیل جی ایچ کیو میں قائم کیا کیونکہ ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتےہیں، بہت سے لاپتہ افراد کالعدم تینظم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حصہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعض ریاست کے پاس موجود افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری ہے، ہر لاپتہ شخص ریاست پر نہیں ڈالا جا سکتا ہے کیونکہ بہت سارے افغانستان میں یا دہشت گردوں کے ہاتھوں لڑائی میں مارے گئے۔ جبکہ بیشتر افراد آج بھی کالعدم تنظیموں اور شورش زدہ علاقوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کا معاملہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے اور جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سے گزر رہے ہیں۔ لاپتا افراد کے معاملے پر قائم جوڈیشل کونسل شب و روز کام کر رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرپرسن انسانی حقوق تنظیم آمنہ جنجوعہ نے ریاست اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کا ادراک کیا اور ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آمنہ مسعود جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکنے کی لئے اقدامات کئے جائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں