پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان میں ملک چلانے کی اہلیت اور صلاحیت ہی نہیں ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پشاور پریس کلب پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضیاء اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، پھر کسی آمر کا مقابلہ کرنا ہوا تو سب پریس کلبز ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ سیاہ دن ہے جب جنرل ضیاء نے پہلے منتخب وزیراعظم کو حکومت سے نکال کر گرفتار کیا اور اپنی آمریت قائم کی تھی۔
آج ملک کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس دن ایک آمر نے ملک کی پہلی منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ملک میں آمریت قائم کی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری #BlackDay
(1/5) pic.twitter.com/E039vDYM4M— PPP (@MediaCellPPP) July 5, 2019
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم سلیکٹ بننے کے لیے کیا کیا قربانیاں دینی پڑی ہیں، پالیسیوں کے بجائے ذاتیات پر فوکس کیا لیکن اس حکومت سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہ ہوسکیں، جو آج ملک میں ہورہا ہے وہ جمہوریت نہیں ہے اور ہم آگے نہیں بلکہ پیچھے جارہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت پر تنقید
“اگر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی حزب اختلاف کا کردار ادا کریں گے تو حکومت کون کرے گا؟ ملک کون چلائے گا؟ عوام کے مسائل کون حل کرے گا؟”#BlackDay
(2/5) pic.twitter.com/THcct0V848— PPP (@MediaCellPPP) July 5, 2019
بلاول کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین اور 18 ویں ترمیم پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں، وزیراعظم جھوٹ پر جھوٹ بول کر ترمیم کے خلاف بیان دے رہے ہیں، اس ترمیم کو ختم کرنے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں لیکن ہم اپنے نظریاتی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
پاکستان کے مسائل کا حل صرف و صرف جمہوریت ہی ہے۔
وفاقی حکومت آمرانہ سوچ ختم کرکے اتفاقِ رائے سے عوام کے مسائل کا حل نکالے۔۔
جیسے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں کم ووٹ ہونے کے باوجود اٹھارویں ترمیم و دیگر قانون پاس کروائے۔#BlackDay
(3/5) pic.twitter.com/UHwd2ntCur— PPP (@MediaCellPPP) July 5, 2019
ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن متحد ہے اور ملکر چیئرمین سینیٹ منتخب کرسکتے ہیں، مشاورت کے ساتھ سینیٹ کا چیئرمین لائیں گے۔
خیبرپختونخوا نے ہمیشہ ڈٹ کر آمریت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔
قبائلی علاقوں کا دورہ اور انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کرنے کے عزم کے ساتھ پورے صوبہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ۔ #BlackDay
(4/5) pic.twitter.com/rMdOJc20uH— PPP (@MediaCellPPP) July 5, 2019
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے لیکن سلیکٹیڈ وزیراعظم میں اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے کہ یہ ملک چلاسکیں اور سیاست کرسکیں اور نئی نسل کے لیے ماڈل بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قبائلی اضلاع کا بجٹ 500 گنا بڑھایا تھا، سی پیک کو پختونخوا اور قبائلی اضلاع سے گزارنا تھا وہ قدم اب نہیں اٹھایا جارہا۔
عمران تو کرکٹ کا ماہر ہے، پھر ہر میچ فکس کیوں کھیلتا ہے؟ شفاف انتخابات سے کیوں ڈرتا ہے؟
قبائلی علاقوں کے انتخابات ہی دیکھ لیں دفعہ 144 کے ہوتے ہوئے یہ شفاف کیسے ہو سکتے ہیں؟
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا قبائلی علاقوں کے انتخابات کی شفافیت پر تشویش کا اظہار #BlackDay
(5/5) pic.twitter.com/huCC2FlBvK— PPP (@MediaCellPPP) July 5, 2019
بینظیر بھٹو شہید کا مشن مکمل کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
قبل ازیں پشاور میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن میرے کان، میری آنکھ اور میرے بازو بنیں اور سازش ناکام بنائیں۔
بلاول نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن مکمل کریں گے، پاکستان کو قائد عوام اور شہید رانی کا جمہوری پاکستان بنا کر رہیں گے، 1973 کے آئین پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جب اقتدار میں ہوتی ہے تو جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری ہوتی ہے۔