اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک روس تعلقات میں اہم موڑ آگیا، وزیراعظم کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دے دی۔
عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کی دعوت قبول کرلی، روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی اوسمٹ میں دی گئی۔
عمران خان روس میں ہونے والے کثیر الملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے ستمبر کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، عمران خان روسی صدر کی دعوت پر مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی شرکت کریں گے۔