اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیمرا نے مریم نواز کی پریس کانفرنس دکھانے پر ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پیمرا کے مطابق ٹی وی چینلز کی جانب سے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس براہ راست دکھائی گئی۔
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسی پریس کانفرنس کو ٹی وی پر نشر کرنا پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
— Report PEMRA (@reportpemra) July 6, 2019
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے فیصلے کی مبینہ آڈیو ویڈیو ٹیپ منظر عام پر لائی گئی ہے۔
مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو بلیک میل کیا گیا، مبینہ ویڈیو اور آڈیو ثبوت دکھاتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سزا دینے والا خود بول اُٹھا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوئی، جج نے خود بتایا کہ انہیں کسی جگہ بُلا کر اُن کی اخلاق سے گری ہوئی ذاتی ویڈیو دکھائی گئی۔جج نے کہا کہ بات نہ ماننے کا تو کوئی آپشن ہی نہیں تھا۔