14

سعودی عرب کے شمالی شہر ابہا پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا: کرنل ترکی المالکی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ایئر ڈیفنس نظام نے حوثی باغیوں کے ایک اور بارودی ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر کے حملے کو ناکام بنادیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج سے برسرپیکار حوثی باغیوں نے ایک بارود سے بھرے ڈرون کو سعودی عرب کے شمالی علاقے کی جانب ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملہ یمن کے دارلحکومت صنعا کے سرحدی علاقے سے کیا گیا جسے ڈیفنس نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب حوثی باغیوں کے ترجمان یحیٰ ساریہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں مزید لکھا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے علاقے جازان اور ابہا ائیر پورٹ کے ہوئی اڈوں پر کامیاب حملے کئے۔

حوثی باغیوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈرون حملے کے بعد ابہا اور جازان ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔ یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حوثیوں کا سعودی عرب میں کسی ہوائی اڈے پر ساتواں حملہ ہے۔

حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق حملوں میں ’ کے ٹو قصیف ڈرون’ کا استعمال کیا گیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق اِس حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں