17

افغانستان: غور میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 7 بچے جاں بحق

کابل + چغچران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) افغانستان میں صوبہ غور کے ضلع دولت یار میں اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکہ ہونے سے 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے غور کے ضلع دولت یار میں سڑک کے کنارے نصب بم  پھٹنے کی نتیجے میں 7 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غور کے گورنر دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع دولت یار کے گاوں سوماک میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب بچے وہاں جانور چرا رہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بم طالبان دہشت گردوں کی طرف سے نصب کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں