12

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، دو بچوں سمیت 14 فلسطینی گرفتار

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں سے 14 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے رات گئے اسرائیلی فوجی تخریب کاری کے شبے میں 12 فلسطینیوں کو پکڑ کر لے گئی جنہیں قریبی پولیس مرکز لے جایا گیا۔

 فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وافا نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مشرقی  القدس کے ایک محلے سے 6 سالہ محمد مازین الشوقی اور 11 سالہ محمود عزت الدین الشوقی کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 5700 کے قریب فلسطینی  قید ہیں جن میں بچوں کی تعداد 230 ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں