ایران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں پاسداران انقلاب ایران کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کےمطابق صوبہ مغربی آذربائیجان سے ملحقہ پران شہر قصبے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

اس مسلح حملے میں 3 فوجی شہید اور ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت حاصل احمدی لاوین، امیر ملا زادہ اور محمد امین پیروتی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں