24

حوثیوں کا سعودی عرب کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

یمن (ڈیلی اردو) حوثیوں نے نجران کے علاقے میں واقع سعودی فوجی ہیڈ کوارٹر پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن کے بعض علاقوں پر حاکم حوثیوں نے گزشتہ روز ایک سرکاری فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا۔

حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق بلاسٹک میزائل حملہ سعودی سرحدی علاقے نجران کے قریب سعودی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق بلیسٹک میزائل حملے میں 45 فوجیوں کو ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

https://twitter.com/MasirahTV/status/1148953924222824448?s=19

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں سعودی فوجیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں البتہ دونوں حکومتوں نے تاحال کسی قسم  کا بیان نہیں دیا ہے۔

https://twitter.com/MossadNews/status/1148955618436419584?s=19

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں