6

کالے چاول شوگر، ذیابیطس اور عارضہ قلب کیلئے مفید قرار

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے کالے یا سیاہ چاؤل کے فوائد تلاش کرتے ہوئے انہیں استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

چاولوں کی خاص قسم کی بڑی مقدار انڈونیشیاء، تھائی لینڈ اور بھارت میں پائی جاتی ہے، سیاہ چاول کو انڈیا کی ریاست مانی پور میں ’چکھاؤ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، سیاہ چاول کے فوائد کے بارے میں پہلی مرتبہ ماہرین نے بیان کیا۔

ماہرین کے مطابق کالے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو عام چاول میں نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ سیاہ چاول دیگر کے مقابلے میں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں اور ان کے استعمال سے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ چاول انسانی صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتے بلکہ ان میں موجود معدنیات ذیابیطس اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ چاولوں میں فائبر کی کثیر مقدار بھی پائی جاتی ہے جو خون میں موجود شوگر کی مقدار کو کم یا کنٹرول کرنے میں بہت مدد فراہم کرتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کالے چاول استعمال کرنے والے صحت مند اور توانا رہتے ہیں جبکہ یہ غذا اُن کے میٹابولزم کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کالے چاولوں کا استعمال اپنے معالج سے مشورے کے بعد کریں کیونکہ ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال بیماری کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں