18

افغانستان: 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 101 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کے آپریشن میں طالبان اور داعش کے 101 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 16کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں 101 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس میں طالبان کے ریڈ یونٹ کمانڈر سمیت 99 طالبان جنجگو بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق آپریشن صوبہ ننگرہار، غزنی، وردگ، ہرات، کنڑ، اووزگان، قندھار اور پکتیا میں کیے گئے جس میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان گورنر ہرات فرہاد جیلانی کے مطابق ہرات میں آپریشن کے دوران طالبان ریڈ یونٹ کے کمانڈر ملا نجیب سمیت 37 طالبان ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے کنڑ کے ضلع خاص کنڑ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 پاکستانی دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے طالبان اور داعش کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں