لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے ایران کے ضبط شدہ بحری جہاز کے چیف افسر اور کیپٹن کو گرفتار کرلیا جبکہ انٹرپول نے تلاشی کے دوران آئل ٹینکر سے اہم دستاویزارت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر گریس ون کے چیف افسر اور کیپٹن کو گزشتہ ہفتے ہیں زیر حراست لے لیا تھا لیکن دونوں کو جمعے رات کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا۔
ان پر عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کر کے شام کو تیل پہنچانے کا الزام عائد کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی پولیس انٹرپول نے ایرانی جہاز کی تلاشی کے دوران اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔
جبرالٹر پولیس کے اس اقدام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ آئل ٹینکر تحویل کے معاملے میں ایران کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لایا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے ایرانی سپر آئل ٹینکر گریس ون کو گزشتہ ہفتے جبرالٹر سے پکڑلیا تھا۔