لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ججز پر دبا وڈالنے والی مافیا کا حصہ ہیں، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزائیں دلانے کے لیے ججز پر دبا ڈالتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان اسی مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزائیں دلانے کے لیے ججز پر دبا ڈالتے ہیں، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔ اور اس دوران اداروں کو بھی بدنام کراتے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔
You’re a part of the mafia that pressurises judges into targeting & punishing your political opponents. It is you who used the institutions to settle scores with your opponents & defaced & maligned them in the process. Shame on you. https://t.co/tRgTAdv2DM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو گھنانی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی عمران خان اس میں شامل اور قصوروار ہیں، ان کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، وہ سلیکٹڈ تو تھے ہی، اب ان کے گھنانے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے، وہ اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپیں۔
ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد ????????#جھکا_نہیں_نوازشریف pic.twitter.com/MFcz4P9tsp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
مریم نواز نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے اور سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام ہیں۔
ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد ????????#جھکا_نہیں_نوازشریف pic.twitter.com/MFcz4P9tsp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور عدلیہ کو دھمکیاں دے کربیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔