منامہ (ڈیلی اردو/ مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے بادشاہ کے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور ایران کے اندر القائدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد تنظیم الفرقان کے ساتھ تعاون کا انکشاف ہوا ہے۔
Explosive investigative @AlJazeera report on how #Bahrain used al-Qaeda for sectarian purposes against its own #Shia nationals. Al-Qaeda commanders interview and #CIA officer testimony.
Must watch:
https://t.co/SPhVKYPoEH via @YouTube— Elijah J. Magnier ???????? (@ejmalrai) July 15, 2019
تفصیلات کے مطابق بحرین کی خفیہ ایجنسی نے 2003 میں عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ مل کر بحرین میں حکومت مخالفین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس منصوبے میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی کے براہ راست حکم سے بحرین کے تین اعلی اہلکار بھی شریک ہوئے۔
عاجل | "ما خفي أعظم": المخابرات البحرينية جندت قياديا في القاعدة لقيادة خلية لاغتيال معارضين بحرينيين
— الجزيرة – عاجل (@AJABreaking) July 14, 2019
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کا کہنا تھا کہ بحرینی حکومت نے مخالفین کو قتل کرانے کی ایک فہرست تیار کی جس میں اپنے مخالف شیعہ رہنما عبد الوہاب حسین کا نام بھی شامل تھا۔
عاجل | "ما خفي أعظم": قائمة الاغتيال ضمت قياديين سياسيين في المعارضة البحرينية على رأسهم عبد الوهاب حسين
— الجزيرة – عاجل (@AJABreaking) July 14, 2019
رپورٹ کے مطابق بحرینی بادشاہ نے اس سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرینی حکومت کے مخالفین کو قتل کرنے کے سلسلے میں تشکیل دی جانے والی ٹیم کی سرپرستی کے لئے القاعدہ کے رہنما محمد صالح کو آزاد کرے جو اس وقت سعودی عرب کی قید میں تھا۔
عاجل | "ما خفي أعظم": ملك #البحرين تدخل شخصيا لدى #الرياض للإفراج عن محمد صالح قائد خلية الاغتيال
— الجزيرة – عاجل (@AJABreaking) July 14, 2019
بحرینی بادشاہ نے ایران میں سرگرم دہشت گرد ٹیم الفرقان کی بھی بھر پور حمایت کی اور اس سلسلے میں 2003 میں ہشام البلوچی کا ایران کے اندر دہشت گردی اور جاسوسی کے لئے انتخاب کیا جبکہ ایرانی سکیورٹی فورس نے القائدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد تنظیم الفرقان کے رہنما ہشام البلوچی کو 2015 میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا تھا۔
عاجل | "ما خفي أعظم": السلطات الإيرانية قتلت البحريني هشام البلوشي في عملية خاصة عام 2015 جنوب شرقي #إيران
— الجزيرة – عاجل (@AJABreaking) July 14, 2019