اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق میاں طارق کی گرفتاری ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے کی، ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے۔
میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم طارق محمود کو سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم کو عدالت میں بکتر بندگاڑی میں انتہائی سخت سیکورٹی میں لایا گیا۔