‏امریکا کیساتھ میزائل پروگرام پر کسی بھی شرط پر، کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی: ایرانی ترجمان

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ میزائل پروگرام پرکسی بھی شرط پر، کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔

انہوں نے وزیرخارجہ جوادظریف کےمیزائل پروگرام پر بات چیت کے عندیے کو رد کرتےہوئے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کےانٹرویو کو توڑمروڑ کےاور سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، لہذٰا  اسےمسترد کرتےہیں۔

https://twitter.com/miryousefi/status/1151207188226088967?s=19

ایرانی وزیرخارجہ نےپیر کو امریکی میڈیاکو انٹرویو دیاتھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا پابندیاں ہٹا لے تو پھر بات چیت کے دروازے  مکمل  طور پر کھلے ہوئے ہیں، میزائل پروگرام پر گفتگو کیلئے امریکا کو خطے میں میزائلوں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت  بند کرنا پڑے گی۔

https://twitter.com/miryousefi/status/1151485904646791168?s=19

اپنا تبصرہ بھیجیں