ٹانک سےمغوی کمشنر ساتھیوں سمیت اغوا کاروں کےچنگل سے نکل کر وانا اسکاؤٹس کیمپ پہنچ گئے

وانا (دین محمد وزیر) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر ریاض میانی سمیت پانچ مغوی اغوا کاروں کی چنگل سے بھاگ کر جنوبی وزیرستان کے وانا اسکاؤٹس کیمپ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنرایف بی آر ریاض میانی سمیت پانچ مغوی اغوا کاروں کی چنگل سے بھاگ کر وانا اسکاوٹس کیمپ پہنچ گئے جبکہ تحصیل دار لدھا گل دراز بھی بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ریاض احمد کو دو ماہ قبل ضلع ٹانک سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی والدہ کے انتقال پر آبائی گاؤں آئے تھے۔

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ریاض احمد کو اغوا کے بعد پڑوسی ملک (افغانستان) لے جایا گیاتھا۔

بعد ازاں انہیں دوبارہ پاکستان منتقل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میانی کا تاحال ان کی خاندان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں