پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر پولنگ آج ہوگی۔
قبائلی علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ان اضلاع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوگا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
انتخابات میں 285 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے 84 جبکہ 201 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ تقریباً اٹھائیس لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اس مقصد کیلئے ایک ہزار آٹھ سو پچانوے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ پرامن اور شفاف پولنگ یقینی بنانے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولنگ سٹیشنوں پر مقامی پولیس کے علاوہ فوجی جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں جس کا مقصد انتخابات کے دوران پرامن ماحول یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مذکورہ حلقوں میں 2801837 رجسٹرد ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے جس میں 1671308 مرد جبکہ 1130529 خواتین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 1897 پولنگ اسٹیشن میں سے 482 مردوں اور 376 خواتین کیلئے مختص ہے جبکہ 1039 پولنگ اسٹیشن مخلوط ہوں گے۔
اسی طرح ان پولنگ اسٹیشنز میں ٹوٹل 5653 پولینگ بوتھ بالترتیب 3437،2216 مرد و خواتین کیلئے مختص ہوں گے،الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے 484 پولینگ اسٹیشن کو حساس جبکہ 455 کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔
قبائلی ساتوں اضلاع اور ایف آرز میں 26 لاکھ 62 ہزار 550 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 1943 پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔ 26 لاکھ 26 ہزار 550 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے۔جن میں 15 لاکھ 99 ہزار 384 مرد اور 10 لاکھ 63 ہزار 186 خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔
جن میں 947 مردوں کے اور 390 خواتین کے جبکہ 1056 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہونگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ضلع خیبر سے صوبائی اسمبلی کے 3 نشستوں کے لئے 197 مردوں کے، 155 خواتین کے اور 29مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہو نگے۔ ضلع خیبر میں 381 پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔
ضلع مہمند کے دو نشستوں کے لئے 71 مردوں کے 53 خواتین کے اور 70 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔
ضلع مہمند میں 194 پرایرائیڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے۔
170279 مرد جبکہ 100972 خواتین ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
ضلع باجوڑ کے 3 لاکھ 8104 مرد اور 2 لاکھ 14 ہزار 376 خواتین ووٹرز کے لئے 336 پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے جائینگے جبکہ ضلع باجوڑ کے تین نشستوں کے لئے 36 مردوں کے 36 خواتین کے اور 262 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہونگے۔
ضلع کرم میں 200661 مردوں اور 152173 خواتین ووٹرز کے لئے 264 پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ 71 مردوں 71 خواتین اور 122 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے ٗ۔
ضلع اورکرزئی میں مرد ووٹرو ں کی 108649 جبکہ خواتین ووٹروں کی 14480 کے لئے 175 پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے، چار مردوں، چار خواتین کے علاوہ 167 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے۔
ضلع شمالی وزیرستان میں مردوں کے لئے 57، خواتین کے لئے 24 اور 101 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے۔ شمالی وزیرستان میں 178 پریزائیڈانگ افسران تعینات کئے جائینگے ٗجنوبی وزیرستان کے لئے 50 مردوں، 34 خواتین اور 168 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے ایف آرز کے ایک نشست کے لئے 13مردوں، 13خواتین اور 137مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے۔