کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے اروزگان میں گائیڈڈ میزائل کے ایک حملے میں طالبان کے 28 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں گائیڈڈ میزائل کے حملوں میں 28 طالبان جنگجو ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گائیڈڈ میزائل کا حملہ ارزگان صوبے کے اہم شہر ترین کوٹ میں کیا گیا۔
افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ اروزگان کے ضلع اروزگان خاص اور ترین کوٹ شہر میں کی گئی فضائی کارروائی میں 28 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں۔
28 terrorists killed in #Oruzgan in airstrikes
As result of airstrikes in Khas- Oruzgan and #Tarinkot districts of #Oruzgan, 28 #Taliban terrorists killed, 17 others injured and one hideout destroyed.— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) July 20, 2019
افغان فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں متعدد ہتھیار، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی تباہ ہوگیا۔