تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی ڈرون سے بنائی گئی ویڈیو جاری کردی ۔
ایران کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی ویڈیو بنائی اور کامیابی سے واپس لوٹ آیا۔
???? DO NOT MISS ????#IRGC releases video showing its #drone -the #US alleges to have downed-safely returning to its base after monitoring #USSBoxer before and after the vessel sailed through the Strait of #Hormuz.
PARTS 1-2-3#Iran #IranianDrone #StraitOfHormuz #PerisanGulf pic.twitter.com/5by5nqoK3g
— Press TV ???? (@PressTV) July 19, 2019
ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں غیر ملکی فورسز بالخصوص امریکا، برطانیہ جیسی دہشتگرد فورسز کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
????????#Iran releases video ‘proving US did not shoot down drone‘https://t.co/jEoHcPSrV2 pic.twitter.com/SVIzRw1ksq
— RT (@RT_com) July 19, 2019
دوسری جانب امریکا نے ایک بار پھر کہا کہ ایرانی ڈرون مار گرایا گیا، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا تھا تاہم ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے پاس ڈرون گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔