کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت کے حوالے سے پولیس نے موقف دیا کہ ملزمان سید علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں۔
عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں، ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔
عدالت نے تینوں ملزمان ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ایم کیوایم کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔