راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار مںظور عباسی شہید جبکہ ایک خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال شدید گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جواب میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔