صنعاء (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) یمن حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے ملک خالد ایئر بیس کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ملک خالد ایئر بیس کے ریڈاروں اور دوسری اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی اتحاد کی بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ایسے حملے جاری رہیں گے۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1152485168793489408?s=19
ترجمان کا اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ یمنی فوج اور حوثیوں نے گزشتہ ہفتے پیر کے روز بھی سعودی عرب کے ملک خالد ایئر بیس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ ہوائی اڈہ یمنی سرحد کے قریب واقع ہے۔ سعودی عرب نے اس مناسبت سے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 جولائی کو بھی سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ تین یمنی ڈرون کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا تھا۔