صدر، وزیراعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد + واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہسپتال کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور  قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے شہداء کی بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پر عزم ہے۔

امریکا کے دورے پر گئے وزیراعظم عمران خان کو جب حملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شدید مذمت کی اور دہشت گردی کو ایک بار پھر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں