11

فریاب: افغان ایئر فورس کا بلچراغ میں فضائی حملہ، اہم کمانڈروں سمیت 28 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) فغانستان کے صوبے فریاب میں ایک فضائی حملے میں اہم طالبان کمانڈرز 28 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان فضائیہ کے ایک طیارے نے ضلع بلچراغ میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں وہ سیکیورٹی فورسز کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے ایک اجلاس کررہے تھے۔

فضائی حملے کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈرز سمیت 28 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں