شام: ادلب میں اتحادی افواج کی بازار پر بمباری، 50 شہری شہید اور درجنوں زخمی

دمشق + ادلب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام میں اتحادی افواج نے پُررونق بازار پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں امدادی کارکنوں سمیت 50 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب کے جنوبی علاقے معارت النعمان کے پُر ہجوم بازار پر اتحادی افواج کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک صحافی اور متعدد امدادی کارکنوں سمیت 50 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہدا اور زخمی ہونے والوں میں صحافی، امدادی کارکن، بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں۔

شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے ادلب میں اب بھی گھمسان کی جنگ جارہی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ان علاقوں میں ہونے والوں جھڑپوں کے دوران 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث اموات میں اضافہ ہوا۔

https://twitter.com/AFP_Beirut/status/1153374702213193729?s=19

واضح رہے کہ شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں