کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان قوم نے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق نہ کسی غیرملکی سربراہ کو کبھی دیانہ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے افغان مسئلے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان قوم نے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق نہ کسی غیرملکی سربراہ کو کبھی دیانہ دے گی۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر منحصر ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ افغان قیادت کے بغیر کسی کو افغان قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔
افغان صدر نے کہا کہ امریکا عمران خان سے ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق بیان کی وضاحت دے۔