راولپنڈی (ڈیلی اردو) آر اے بازار پولیس نے جوائنٹ چیک پوسٹ جھاورہ پر رکشہ ڈرائیور سے لڑائی اور بعد ازاں گن تاننے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے جرم میں ن لیگ کے سابقہ امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل دھمیال چوھدری اسد محمود نمبردار کو گرفتار کر لیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے اسد محمود نمبردار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد نمبردار کو بچانے مشہور زمانہ گینگسٹر ظفر سپاری تھانہ آیا اور پولیس اہلکاروں کو زد کوب اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ظفر سپاری کو کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے جرم میں گرفتار کر کے اسے بھی حوالات میں بند کر دیا۔