بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن عاقب جاوید سمیت 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی اور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کیپٹن سمیت چار اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے سامی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے کیپٹن عاقب جاوید، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شہید ہو گئے اور تین زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجابان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ اور قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک آفیسر سمیت تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کیپٹن عاقب جاوید شہید کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں نوتھیں سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہدا اور زخمیوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف سامی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں