13

افغانستان: صوبے غزنی، قندھار اور بادغیس میں کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 93 طالبان ہلاک، 35 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے اہم کمانڈر سمیت 93 طالبان ہلاک جبکہ 35 زخمی کردیے ہیں۔ سیکیورٹی آپریشنز غزنی، قندھار اور بادغیس صوبوں کے مختلف اضلاح میں کئے گئے، ان کاروائیوں میں طالبان کے بھاری اسلحہ کو بھی تباہ کردیاگیا۔ آپریشن میں پانچ پاکستانی طالب دہشت گرد بھی مارے گئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق صوبہ بادغیس کے ضلع جوند میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا باز محمد سمیت 12 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1155131523563212804?s=19

افغان فضائیہ کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع سیدوالی میں فورسز کی کارروائی میں 20 طالبان کو ہلاک جبکہ طالبان کے بھاری اسلحہ کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں 5 کا تعلق پاکستان سے ہے

افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع شورابک میں ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران افغان فورسز نے 61 طالبان کو ہلاک جبکہ 35 دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کارروائی پر طالبان گروپس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں