14

تبدیلی سرکار تعلیم دشمن: پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام میں 35 فیصد کٹوتی کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کا تعلیم دشمن منصوبہ، عالمی شہرت یافتہ جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سکالر شپ پروگرام پر بڑی کٹوتی کر دی گئی ہے، فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تعداد 35 سے کم کرکے صرف پانچ کردی گئی۔ 

پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز میں کٹوتی سے فارنپی ایچ ڈی پروگرام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ عالمی جامعات سے پی ایچ ڈی سکالرز شپ کی تعداد 35 سے کم کر کے 5 کر دی گئی۔ پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ  فنڈز  نے  پنجاب کے پی ایچ ڈی سکالر شپ 28 سے کم کر کے صرف 3 کر دیئے ہیں۔

رواں سال پیف کی جانب سے دیگر صوبوں سے صرف دو طلباء کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملیں گی۔

عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر فیس کی ادائیگی اور 1200 ڈالرز ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے انٹرنیشنل پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا اجراء کیا تھا جس کا بنیادی مقصد غیر ملکی پی ایچ ڈی تعداد میں اضافہ کرنا اور جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کو بڑھانا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں