صنعاء (ڈیلی اردو) یمن حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب نجران میں کولیشن فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمن حوثی میلشیا کے ترجمان یحییٰ سیری نے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی جنوبی تحصیل نجران میں سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کے ہیڈ کوارٹر کو مختصر مسافت کے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ضربتان في يوم واحد.. الحوثيون يستهدفون مقر قوات التحالف السعودي الإماراتي في #نجران جنوبي #السعودية بصاروخ باليستي | تقرير: أمير العباد pic.twitter.com/wXSKiTTHyc
— قناة الجزيرة (@AJArabic) July 28, 2019
مذکورہ حملے میں ہیڈ کوارٹر کے آپریشن روم کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے سیری نے کہا ہے کہ حملے میں کمانڈروں سمیت کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہدف بنایا گیا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب، یمن سرحد پر جھڑپوں کے کمانڈ مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
تاہم سعودی عرب اور کولیشن فورسز کی طرف سے واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حوثی سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے ناکار بنائے جانے والے درمیانی اور مختصر مسافت کے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرون طیاروں کے ساتھ بھی سعودی عرب کے بعض علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔