امریکی ریاست کیلی فورنیا کے فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

کیلی فورنیا (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، واقعے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی شہر سان جوز کے قریب فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ کرنے والا سفید فام حملہ آور بھی مارا گیا ہے تاہم اس کی تاحال شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔

پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ واقعے میں اس شخص کے علاوہ بھی کوئی اور تو ملوث نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر سان جوز کے قریب ہونے والے گلوری گارلک فوڈ فیسٹیول میں پیش آیا، جس کے بعد میلے میں بھگڈر مچ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پایا اور مسلح حملہ آور کو جوابی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں 5 افراد کی لاشوں اور 15 سے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں