اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک 76 افرادجاں بحق جبکہ 71 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اب تک اشیائے خوردونوش کے 18.35 ٹن، 727 ٹنٹس، 1000 مبلیں، 200 پلاسٹک میٹس اور 100 سلیپنگ بیگز تقسیم کردیے گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے اب تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے مجموعی طور پر 66 افراد جاں بحق اور 71 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 163 مکانات 39 دکانیں، 3 مساجد، 3 پل اور 2 رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 20 بچے، 6 خواتین اور 40 مرد شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب میں 14 افراد جاں بحق اور 36 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 9 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 20 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 31 مکانات، ایک مسجد، 3 پل، 3 پاور ہاوسز اور 1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
آزاد کشمیر میں 22 افراد جاں بحق 7 زخمی جبکہ 120 مکانات، 39 دکانیں، 2 مساجد اور ایک رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اب تک اشیائے خوردونوش کے 18.35 ٹن،727 ٹنٹس، 1000 مبلیں، 200 پلاسٹک میٹس اور 100 سلیپنگ بیگز تقسیم کر دیے ہیں۔