اسلام آباد (ش ح ط) بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر اٹھ مقام پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری شہید اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کے ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے اٹھمقام پر بلااشتعال پر فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین پاکستانی شہری شہید اور عمران نامی پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شہدا میں نعمان ولد مطیع اللہ، عبدالرشید اور بسمہ دختر غلام مرتضی جبکہ 9 زخمیوں میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
پولیس اہلکار عمران کو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں میں لانس نائیک راجندر سنگھ اور سپاہی کریشن لعل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج نے وادی نیلم کی طرف جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔ شاہراہ کو دھنی کے مقام پر عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے نوسیری تک گولے داغے جا رہے ہیں۔ پاک فوج نے وادی نیلم کو جانیوالی شاہراہ کو پنجگراں سے بند کر دیا ہے
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے مظفرآباد کے پنجکوٹ، جہلم ویلی کے بجلدار، کیانی سیکٹر اور وادی نیلم کے اٹھمقام اور جورا سیکٹر پر شدید گولہ باری جاری ہے
نیلم ویلی روڈ پر نوسیری، پنجکوٹ گرٹناڑ، چوگلی کٹھ چوگلی، چلہانہ سیماری، باڑیاں، نوسیری ڈیم، کوٹ کیلگراں، اور نیلم ویلی میں دو دھنیال، اٹھمقام، سالخلہ، جورا ،باڑیاں اور دیگر کئی مقامات پر انڈین آرمی کی طرف سے سول آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔ نیلم ٹریفک کو دھنی نوسدہ روک لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز 6 بجے شروع ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج سول آبادی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں اور مسلسل شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔
وادی لیپا میں بھارتی گولہ باری سے 13 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے 29 جولائی کو بھی آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون رحمت بی بی شہید اور 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔