شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے بیچی کسکئ خیسور میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی بھی بتایا جاتا ہے۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر میرانشاہ ہسپتال منتقل کردی۔ لاشوں کو بعد ازا ں میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں لاشیں ناقابل شناخت ہیں

خیال رہے کہ رواں ماہ کی 27 تاریخ کو شمالی وزیرِستان میں پاک-افغان سرحد پر اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے سیکیورٹی اہکاروں پر افغانستان سرحد سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں